دلچسپ و عجیب
01 ستمبر ، 2015

آئس کریم ایسی جو پگھلے گی نہیں!

آئس کریم ایسی جو پگھلے گی نہیں!

لندن........خوشخبری ہے آئسکریم کے شوقین افراد کیلئے،آئس کریم کھانے میں کتنی ہی دیر لگائیں، نہ پگھلنے کا ڈر ہوگا اور نہ ہی ضائع ہونے کا خدشہ ۔ بچے ہوں یا بڑے ،آئس کریم کسے پسند نہیں ہوتی ،لیکن سوچیں، اگر ایسا ہو کہ آئس کریم کھائیں اور کھاتے جائیں ،یعنی یہ پگھلے نہیں تو کتنا اچھا ہو ،،اسی خیال کو سامنے رکھتے ہوئے برطانوی ماہرین نے ایک ایسی پروٹین دریافت کی ہے جس سے آئس کریم کو تیزی سے پگھلنے سے روکا جا سکتا ہے، یہ آئس کریم آئندہ تین سے پانچ سال میں بازار میں دستیاب ہوگی۔

مزید خبریں :