پاکستان
01 ستمبر ، 2015

خیبر ایجنسی میں خود کش دھماکا، 4 افراد جاں بحق، 50 زخمی

خیبر ایجنسی میں خود کش دھماکا، 4 افراد جاں بحق، 50 زخمی

خیبر ایجنسی........خیبر ایجنسی میں خود کش دھماکے میں 4 افراد جاں بحق اور 50 زخمی ہوگئے۔ تحصیل جمرود میں ایک دہشت گرد نے اسسٹنٹ پولیٹیکل ایجنٹ کے دفتر میں داخل ہونے کی کوشش کی اورناکامی پر خود کو دھماکے سے اڑا لیا ۔ دھماکے میں 2 خاصہ دار اہل کاروں سمیت 4 افراد جاں بحق اور 15 خاصہ دار اہل کاروں اور 5 بچوں سمیت 50 افراد زخمی ہوئے، دھماکے کے کچھ دیر بعد اسی مقام پر نصب دوسرا بم برآمد کرکے ناکارہ بنادیا گیا۔

مزید خبریں :