پاکستان
02 ستمبر ، 2015

سیاسی محاذ آرائی سےآپریشن ضرب عضب متاثر ہوسکتا ہے،آفتاب شیرپائو

سیاسی محاذ آرائی سےآپریشن ضرب عضب متاثر ہوسکتا ہے،آفتاب شیرپائو

کوئٹہ .......قومی وطن پارٹی کے سربراہ آفتاب شیرپائو نےکہا ہے کہ سیاسی جماعتوں میں محاذ آرائی سےآپریشن ضرب عضب متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔ نواب اکبر بگٹی قتل کیس کے سلسلے میں کوئٹہ کی انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو میں ان کا کہناتھا کہ سیاسی جماعتیں ملک سے دہشت گردی کے خاتمے کیلئے فوج اور قانون نافذکرنےوالے اداروں کا بھرپور ساتھ دے رہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ وہ جمہوریت کا استحکام چاہتے ہیں،ملک میں سیاسی درجہ حرارت بڑھنے سے اصل مسائل سے توجہ ہٹ جائے گی۔

مزید خبریں :