پاکستان
02 ستمبر ، 2015

پشاور:ارمڑ واقعے میں شہید 3اہلکاروں کی نماز جنازہ ادا

پشاور:ارمڑ واقعے میں شہید 3اہلکاروں کی نماز جنازہ ادا

پشاور ......پشاور کے نواحی علاقے ارمڑ میں پولیس اور مسلح افراد کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں شہید ہونیوالے 3اہلکاروں کی نماز جنازہ ادا کردی گئی ہے۔نماز جنازہ میں صوبائی وزرا،پشاور کے ضلعی ناظم اور پولیس کے اعلیٰ حکام نے شرکت کی ۔واقعے پر سی سی پی او پشاور مبارک زیب کا کہنا ہے کہ ارمڑ واقعے میں 3 پولیس اہلکار وں کی شہادت کی مکمل انکوائری کرائی جائےگی ۔جیونیوز سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ پولیس نے کسی بھی سوئے ہوئے شخص پر کوئی فائرنگ نہیں کی ،پولیس پارٹی نے ملزم کی گرفتاری کےلئے چھاپہ مارا، جہاں ملزم نے پولیس پارٹی کو دیکھ کر کلاشنکوف سے فائرنگ شروع کی، جوابی فائرنگ میں اشتہاری ملزم مارا گیا ۔

مزید خبریں :