پاکستان
02 ستمبر ، 2015

کراچی :چنگ چی رکشوں کیخلاف سپریم کورٹ میں سماعت

کراچی :چنگ چی رکشوں کیخلاف سپریم کورٹ میں سماعت

کراچی ......سپریم کورٹ کراچی رجسٹری نے چنگ چی رکشوں پر پابندی کیخلاف درخواست پرسیکریٹری ٹرانسپورٹ اور چنگ چی رکشا ایسوسی ایشن کے مذاکرات سے متعلق رپورٹ کل طلب کرلی۔سپریم کورٹ میں جسٹس گلزار اور جسٹس مقبول باقر پرمشتمل بینچ نے چنگ چی رکشوں پر پابندی کیخلاف اپیل کی سماعت کی۔اس دوران جسٹس گلزار نے ریمارکس دئیے کہ شہرمیں ٹرانسپورٹ کا کوئی نظام موجود نہیں ، چنگ چی رکشوں پر پابندی سے ڈرائیوروں کے بچے کھانا کہاں سے کھائیں گے؟ ۔انہوں نے کہا کہ چنگ چی رکشوں کا روٹ مخصوص کیا جائے، ضروری نہیں کہ چنگ چی رکشے پورے شہر میں چلائے جائیں۔

مزید خبریں :