پاکستان
02 ستمبر ، 2015

چارسدہ: لینڈ اور نوادرات مافیا کا گٹھ جوڑ،قیمتی نوادرات بک گئے

چارسدہ: لینڈ اور نوادرات مافیا کا گٹھ جوڑ،قیمتی نوادرات بک گئے

چارسدہ.......چارسدہ میں لینڈ مافیا اور نوادرات مافیا کے درمیان گٹھ جوڑ کا انکشاف ہوا ہے۔ اب تک بڑی تعداد میں قیمتی نوادرات چوری کرکے بیرون ملک فروخت کیے جاچکے ہیں ۔ چارسدہ کے علاقے بالاحصارڈھیری کو یونیسکونے عالمی ورثہ قرار دے رکھا ہے ۔ جہاںکئی ایکڑ اراضی پر لینڈ مافیا نے قبضہ کررکھا ہے۔محکمہ آثار قدیمہ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ نوادرات مافیا بھی قابضین کے ساتھ ملی ہوئی ہے، لینڈ مافیا کے لوگ کھدائی کےذریعےقیمتی نوادرات کی کھوج لگاتے ہیں اور نوادرات مافیا انہیں بیرون ملک فروخت کرتی ہے ۔ غیر قانونی آمدنی کا 25 فیصد حصہ لینڈ مافیا کو دیا جاتا ہے۔ ماہرآثارقدیمہ قاسم علی خان کے مطابق بالا حصار ڈھیری سے قیمتی مورتیاں، سونے چاندی کے سکے اور دیگر قیمتی نوادرات چوری ہوچکے ہیں،چوری ہونے والے نوادرات کو امریکا اور برطانیہ منتقل کیا جاتا ہے۔ڈپٹی کمشنرچارسدہ فضل رحمان نے بالا حصار ڈھیری میں غیرقانونی کھدائی سے لاعلمی کا اظہار کیا ہے ۔ علم نہیں ہے، اگر علم ہوا اور کوئی ثبوت ملا تو ضرور کارروائی ہوگی۔ڈپٹی کمشنر چارسدہ کے اس دعوے کے برعکس اسسٹنٹ ڈائریکٹرمحکمہ آثارقدیمہ مُہداللہ کا کہنا ہے کہ زمین پر سے قبضہ ختم کرانے ، غیرقانونی کھدائی اور نوادرات کی چوری روکنے کیلئے ضلعی انتظامیہ کو کئی بار خط لکھے ۔لیکن اب تک کوئی کارروائی نہیں کی گئی ۔

مزید خبریں :