پاکستان
02 ستمبر ، 2015

آصف زرداری کی بریت کی درخواست پر سماعت

 آصف زرداری کی بریت کی درخواست پر سماعت

اسلام آباد.......اسلام آباد کی احتساب عدالت میں کوٹیکنا اورایس جی ایس ریفرنس میں آصف زرداری کی بریت کی درخواستوں پرسماعت ہوئی ۔عدالت نے کیس کے گواہ سابق ڈپٹی چیئرمین احتساب بیورو حسن وسیم افضل کو آئندہ سماعت پرطلب کر لیا۔آصف زرداری کے وکیل فاروق ایچ نائیک نے اپنے دلائل میں کہا کہ دونوں ریفرنسز کا اصل ریکارڈ ہی موجود نہیں ،نیب کے پاس آصف زرداری کیخلاف کوئی ٹھوس شواہد نہیں،بے نظیر بھٹو کو ان کیسز میں نوٹسز جاری ہوئے، وہ شہید ہو چکی ہیں جبکہ آصف زرداری کو تو نوٹس ہی جاری نہیں ہوا۔تفتیشی افسر کا بھی یہی کہنا ہے کہ اس نے کبھی اصل ریکارڈ نہیں دیکھا ۔ عدالت نے کیس کے اہم گواہ سابق ڈپٹی چیئرمین احتساب بیورو کو آئندہ سماعت پر طلب کرتے ہوئے سماعت 9 ستمبر تک ملتوی کردی۔

مزید خبریں :