پاکستان
02 ستمبر ، 2015

خیبر ایجنسی اور شمالی وزیرستان میں فورسز کی کارروائی، 33 دہشتگرد ہلاک

خیبر ایجنسی اور شمالی وزیرستان میں فورسز کی کارروائی، 33 دہشتگرد ہلاک

میران شاہ......شمالی وزیرستان اور خیبرایجنسی میں فورسز کی فضائی کارروائی میں 33 دہشتگرد ہلاک اور ان کے 10ٹھکانے تباہ کردیےگئے،ذرائع کے مطابق شمالی وزیرستان میں شوال اور زوئی سیدگی کے علاقوں میں جیٹ طیاروں سے دہشتگردوں کے ٹھکانوں پر بمباری کی گئی۔ کارروائی کے دوران ٹھکانوں میں موجود 18 دہشتگرد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے جبکہ ان کے 5ٹھکانے بھی تباہ کیے گئے۔ خیبرایجنسی کی وادی تیرہ میں بھی دہشتگردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا،کارروائی میں 15دہشتگرد ہلاک اور 5زخمی ہوئے،جبکہ ان کے 5ٹھکانےبھی تباہ کردیئےگئے،سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونیوالے دہشتگردوں کا تعلق کالعدم تحریک طالبان پاکستان اور کالعدم لشکر اسلام سے ہے۔

مزید خبریں :