02 ستمبر ، 2015
باغ......وزیر اعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ فوج اور عوام طے کرچکے دہشت گردی کو ہر قیمت پر ختم کیا جائے گا ، دہشت گردوں کی حمایت کرنے والوں کو بھی معاف نہیں کرینگے،دہشت گردوں کا خاتمہ کرکے عالمی برادری کو مستقل امن کا تحفہ دیناچاہتے ہیں، آزادکشمیر میں خطاب کرتے ہو ئے وزیراعظم کا کہنا تھاکہ سرحدوں پر بھارتی اشتعال انگیزی کو روکنا عالمی برادری کی ذمہ داری ہے ، امن کی خواہش کو ہماری کمزوری نہ سمجھا جائے ۔ پاکستان اور کشمیریوں کے دل ایک ساتھ دھڑکتے ہیں،آزادکشمیرمیں اسکول،کالجزاوراسپتال بناناچاہتےہیں۔وزیراعظم نوازشریف نے باغ میں امراض قلب کااسپتال بنانے کا بھی اعلان کیا۔کراچی کے حوالے سےوزیراعظم کا خطاب میں کہنا تھا کہ کراچی کے حالات بہترہوگئے ہیں،جس پرکراچی کے لوگ بہت خوش ہیں،ہم کراچی میں ملزمان پرہاتھ ڈالنے سے ہم گھبرائے نہیں۔بھارتی بلا اشتعال فائرنگ کے حوالےسےوزی راعظم کا کہنا ہے کہ سرحدوں پر بھارتی اشتعال انگیزی کو روکنا عالمی برادری کی ذمہ داری ہے ، ہمارے صبر کو کمزوری نہ سمجھا جائے،لائن آف کنٹرول پرشہید ہونے والوں کو نہیں بھول سکتا،پاکستان دہشتگردی کیلئے نہیں بنا،دہشت گردوں کی حمایت کرنے والوں کو بھی معاف نہیں کیا جائے گا،