02 ستمبر ، 2015
کراچی........کراچی میں پولیس نے بینک ڈکیتی کی کوشش ناکام بنا دی۔ وقوعہ ہوا کورنگی کی ویٹا چورنگی پر جہاں چار ڈاکو نجی بینک لوٹنے آئے، منصوبہ یہ تھا کہ دوڈاکو دُور کھڑے ہوکر نگرانی کریں گے اور دو اندر جاکر کڑک نوٹوں کا صفایا کرینگے،مگر پولیس نوٹوں سے زیادہ کڑک نکلی۔ ایس ایس پی ایس آئی یو فاروق اعوان کے مطابق اُن کی ٹیم خفیہ اطلاع پر پہلے ہی وہاں موجود تھی ، جس نے دو ڈاکوئوں کو بینک میں داخل ہونے سے پہلے ہی دبوچ لیا، جبکہ اُن کے دو ساتھی یہ منظر دیکھ کر بھاگ نکلے۔ گرفتار ڈاکوئوں کی شناخت امتیاز اور گل شیر کے ناموں سے ہوئی جو ڈکیتیوں کی کئی وارداتوں میں مطلوب تھے جبکہ ملزم امتیاز کی گرفتاری پر سندھ حکومت نے تین لاکھ روپے انعام بھی مقرر کررکھا ہے ۔