پاکستان
02 ستمبر ، 2015

چمن: سیکورٹی فورسز کی کارروائی، دیسی ساختہ بم بنانے کی فیکٹری پکڑی گئی

چمن: سیکورٹی فورسز کی کارروائی، دیسی ساختہ بم بنانے کی فیکٹری پکڑی گئی

چمن.......... سیکورٹی فورسز نے چمن میں کارروائی کرکے دیسی ساختہ بم بنانے کی فیکٹری پکڑلی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق سیکورٹی فورسز نے چمن کے علاقے رحمان کول میں کارروائی کی، اس دوران دیسی ساختہ بم بنانے کی فیکٹری پکڑی گئی،کارروائی میں بھاری مقدار میں گولہ بارود اوراسلحہ برآمد کرلیا گیا ۔ آئی ایس پی آر کے مطابق کارروائی کے دوران خودکش جیکٹس ، دستی بم ،مشین گنیں اور دیگر اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے۔

مزید خبریں :