پاکستان
02 ستمبر ، 2015

عام آدمی ہی نہیں، کبھی کبھار وزیروں کی تنخواہ بھی نہیں بڑھائی جاتی

عام آدمی ہی نہیں، کبھی کبھار وزیروں کی تنخواہ بھی نہیں بڑھائی جاتی

لاہور........عام تنخواہ دار لوگ اپنی تنخواہیں نہ بڑھنے کا رونا اکثر روتے رہتے ہیں، لیکن آج پنجاب اسمبلی کی ارکان نے بھی یہ رونا رویا۔ سب کی تنخواہیں بڑھ گئیں ، ہماری نہیں بڑھیں ، پنجاب اسمبلی کی چار اراکین اجلاس شروع ہوتے ہی شروع ہوگئیں ،کہا دیگر صوبائی اسمبلیوں کےارکان کی تنخواہیں پہلےہی بڑھائی جا چکی ہیں، جو بھی ہو،ہماری تنخواہیں ،آج ہی بڑھائی جائیں۔خواتین کے احتجاج پر قائم مقام اسپیکرنےبتایاکہ قائد حزبِ اختلاف کے تحفظات کےباعث معاملہ کھٹائی میں پڑ گیا تھا، جس پر قائد حزب اختلاف میاں محمود الرشید کہنے لگے کہ فیصلہ پارلیمانی کمیٹی میں ہوجائے تو انہیں کوئی اعتراض نہیں، جس پر اسپیکر نے تنخواہوں کے معاملے پر کل غور کرنے کی ہدایت کردی ۔

مزید خبریں :