پاکستان
02 ستمبر ، 2015

کراچی کے سفاری پارک کی بجلی 2 دن بعد بحال کردی گئی

کراچی کے سفاری پارک کی بجلی 2 دن بعد بحال کردی گئی

کراچی.........کراچی کے سفاری پارک کی بجلی 2 دن بعد بحال کردی گئی، سفاری پارک کی بجلی کیبل فالٹ کی وجہ سے بند تھی۔ جیونیوز پر خبر نشر ہونے کے بعد کے الیکٹرک نے خرابی دور کردی، بجلی آئی تو پانی کی موٹر بھی چل پڑی، جانوروں کو پانی میسر آگیا، سفاری پارک کے جانوروں کو 2 دن بعد پینے کو تازہ پانی ملا، پانی ملا تو پھول پودے مسکرائے، ہاتھی میاں خوب نہائے۔

مزید خبریں :