پاکستان
02 ستمبر ، 2015

سوئی سدرن گیس کمپنی کے روپوش افسران کام پر واپس آگئے

سوئی سدرن گیس کمپنی کے روپوش افسران کام پر واپس آگئے

کراچی........ سوئی سدرن گیس کمپنی کے روپوش افسران کام پر واپس آگئے۔ سوئی سدرن گیس کمپنی کے 3 افسروں کی گرفتاریوں کے بعد کئی افسر گھبراکر روپوش ہوگئے تھے، ایم ڈی سوئی سدرن خالد رحمان کا کہنا ہے کہ گرفتاریوں سے اعلیٰ افسروں میں خوف ہے، جن افسروں کو گرفتار کیا گیا ہے، ان کا ٹریک رکارڈ اچھا ہے، جب تک الزام ثابت نہ ہو ہمارے افسر بے گناہ ہیں، تینوں گرفتار افسروں نے کمپنی کےبہترین مفاد میں کام کیا، ڈی ایم ڈی شعیب وارثی کا 37 سالہ رکارڈ مثالی ہے۔

مزید خبریں :