03 ستمبر ، 2015
بنوں........بنوں میں پولیس نے ناکے کے دوران مشکوک شخص کو گرفتار کر کے دستی بم،اسلحہ اور کارتوس بر آمد کرلیے۔پولیس کے مطابق ککی کے علاقے میں ناکے کے دوران مشکوک شخص کو روکا گیا،تلاش کی گئی تو مشکوک شخص کے قبضے سے 3 دستی بم ،اسلحہ اور کارتوس بر آمد ہوئے،گرفتار شخص کو تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا۔جبکہ پولیس کی جانب سے ناکہ لگا کر مشتبہ افراد کی تلاشی کا سلسلہ جاری ہے۔