پاکستان
03 ستمبر ، 2015

ڈاکٹروں نے گھر جانے کی اجازت دیدی،رشید گوڈیل کا انکار

ڈاکٹروں نے گھر جانے کی اجازت دیدی،رشید گوڈیل کا انکار

کراچی....... ایم کیو ایم کے رہنما رشید گوڈیل کو ڈاکٹروں نے گھر جانے کی اجازت دے دی ہےجسے رشید گو ڈیل نے مسترد کردیا ہے۔ذرائع میڈیکل پینل کے مطابق رشید گوڈیل کی حالت میں بہتری آرہی ہے ۔جس پر 18 رکنی میڈیکل پینل نے رشید گوڈیل کو گھر جانے کی اجازت دے دی۔ذرائع میڈیکل پینل کے مطابق رشیدگوڈیل نے گھر جانے سے انکار کردیا ہے ۔ذرائع میڈیکل پینل کے مطابق رشید گو ڈیل نے سیکورٹی وجوہات کی بناء پر گھر جانے ستے انکار کردیا ہے ۔تاہم موجودہ حالت میں ڈاکٹروں نےپھیپھڑے میں گولی پھنسی ہونے کے باعث فوری طور پر ہوائی سفر کرنے سے منع کردیا ہے۔

مزید خبریں :