03 ستمبر ، 2015
لاہور......لاہورہائیکورٹ میں الیکشن ٹریبونلز کےسربراہوں کو توسیع نہ دینے کےخلاف درخواست کی سماعت ہوئی،عدالت نےالیکشن کمیشن پاکستان سےجواب طلب کر لیا۔درخواست گزار غلام حسین نےلاہورہائیکورٹ میں دائر رٹ پٹیشن میں مؤقف اختیار کیاکہ جن تین الیکشن ٹریبونلزکو توسیع نہیں دی گئی ۔ انہوں نےحکمران جماعت کے ارکانِ اسمبلی کو نااہل قرار دیاتھا۔عدالت نےالیکشن کمیشن پاکستان سےجواب طلب کرتے ہوئے ان الیکشن ٹریبونلز کی تقرریوں کے نوٹی فکیشن بھی جمع کرانے کی ہدایت کر دی۔کیس کی سماعت2ہفتوں کے لئے ملتوی کر دی گئی۔الیکشن ٹریبونلز کی مدت31اگست کو ختم ہو گئی تھی۔