پاکستان
03 ستمبر ، 2015

گھر جانا چاہتی ہوں ، گیتا کا عدالت میں بیان،فیصلہ ایک بجے کے بعد

گھر جانا چاہتی ہوں ، گیتا کا عدالت میں بیان،فیصلہ ایک بجے کے بعد

کراچی........کراچی کی مقامی عدالت نے بھارتی لڑکی گیتا کی ہینڈ رائٹنگ اور بلڈ سیمپل فراہم کرنے سے متعلق درخواست پرفریقین کے وکلاء کے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کرلیا۔درخواست کا فیصلہ آج دوپہر ایک بجے سنایا جائیگا۔کراچی کی مقامی عدالت میں ہندو لڑکی گیتا کے کیس کا فیصلہ محفو ظ کرتے ہوئے ایک بجے تک سنانے کا فیصلہ کیا ہے۔سیشن جج ساؤتھ نے خصوصی تعلیم کی پروفیسر کی مدد سے ہندو لڑکی گیتا کا بیان ریکارڈ کروایا۔گیتا نے اپنے بیان میں کہا کہ وہ اپنے اہل خانہ کے ساتھ لاہور میں تھی ۔گیتا نے بتایا کہ میری تین بہنیں اور چار بھائی ہیں، مجھے پولیس نے پکڑ کر لاہور شیلٹر کے حوالے کر دیا تھا۔ میں ایدھی ہوم میں کتنے عرصے سے ہوں نہیں پتا ،عدالت نے گیتا سے سوال کیا کہ آپ کا بھارت کے کس علاقے سے تعلق ہے۔جس پر گیتا نے بتایا کہ میرے گھر کا نمبر 193 اورگھر کے پاس چاول کا کھیت تھا،مجھے فیصل ایدھی نے نہیں پولیس نے پکڑا تھا۔مجھے ایدھی ہوم میں کوئی پریشانی نہیں ہے۔گیتا کی تحویل کے لئے بھارت سے آئے ہوئے وکیل مومن ملک نے درخّواست دائر کی ہے جس میں وکیل نے گیتا کے بھارتی ہونے کا دعوی کیا ہے۔فیصل ایدھی کے وکیل کا موقف ہے کہ درخواست قابل قبول نہیں، گیتا کو ان کے حوالے نہیں کیا جا سکتا ،تاہم خّون کے نمونے لے لئے جائیں گے اگر نمونے میچ ہو جائیں تو ہمیں کوئی اعتراض نہیں۔

مزید خبریں :