03 ستمبر ، 2015
دالبندین.......فرنٹیئرکور نے دالبندین میں کارروائی کے دوران بھاری مقدار میں منشیات کےعلاوہ اسلحہ اور راکٹ برآمد کرلئے۔ترجمان ایف سی کے مطابق کارروائی دالبندین کےعلاقے نوکنڈی میں کی گئی۔کارروائی میں 291کلوافیون، ایک آر پی جی سیون اور پانچ راکٹ برآمد کرلئے گئے۔ ایک لینڈ کروزر بھی قبضے میں لے لی گئی،تاہم کسی گرفتاری کی اطلاع نہیں ،مزید تفتیش جاری ہے۔