03 ستمبر ، 2015
اسلام آباد...... الیکشن کمیشن نے سندھ اور پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے کا شیڈول جاری کر دیا ہے ، سندھ کے 15 اور پنجاب کے 12 اضلاع میں پولنگ 19 نومبر کو ہو گی ۔ سندھ اور پنجاب میں دوسرے مرحلے میں بلدیاتی انتخابات کے لیے پولنگ 19 نومبر کو ہو گی۔کاغذات نامزدگی 13 سے 17 ستمبر تک وصول کیےجائیں گے جبکہ ان کی جانچ پڑتال 26 ستمبر سے یکم اکتوبر تک ہو گی۔کاغذات نامزدگی کے خلاف اپیلیں 6 اکتوبر تک جمع کرائی جائیں سکیں گی اور 12 اکتوبر کو اپیلوں پر فیصلے سنائیں جائیں گے۔کاغذات نامزدگی 13 اکتوبر کو واپس لیے جائیں گے۔14 اکتوبر کو امیدواروں کی حتمی فہرست آویزاں کی جائیں گی۔ 19 نومبر کو بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں سندھ کے 15 اضلاع میں پولنگ ہو گی، ان میں مٹیاری،ٹنڈو آلہ یار،ٹنڈو محمد خان ٹھٹھہ، سجاول، بدین، حیدرآباد، دادو، جامشورو، شہید بے نظیر آباد، نوشہرو فیروز، سانگھڑ،میرپور خاص ،عمر کوٹ اور تھر پارکر شامل ہیں جبکہ پنجاب کے جن 12 اضلاع میں انتخابات ہوں گے ان میں خانیوال،ساہیوال،ٹوبہ ٹیک سنگھ،چنیوٹ،سرگودھا،میانوالی،شیخوپورہ،حافظ آباد،منڈی بہاوالدین،،اٹک اور جہلم شامل ہیں۔