پاکستان
04 ستمبر ، 2015

ورکنگ باؤنڈری پر چپراڑ سیکٹر میں بھارتی فائرنگ کاسلسلہ جاری

ورکنگ باؤنڈری پر چپراڑ سیکٹر میں بھارتی فائرنگ کاسلسلہ جاری

سیالکوٹ........ سیالکوٹ کے چپراڑسیکٹر میں بھارتی فورسز کی بلا اشتعال فائرنگ اورگولہ باری جاری ہے ۔ادھر پنجاب رینجرز نے بھی بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیتے ہوئے بھرپور کارروائی کی۔ بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ کا سلسلہ گزشتہ رات سے جاری ہے جس میں کسی قسم کی جانی اور مالی نقصا ن کی اطلاع نہیں ہے ۔دوسری جانب پنجاب رینجرز کی جانب سے بھی بھارتی گولہ باری اور فائرنگ کا بھرپورجواب دیا گیا۔ گزشتہ کئی ماہ سے کنٹرول لائن اور ورکنگ باؤنڈری پر بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ کا سلسلہ جاری ہے ، جس میں متعدد شہری جاں بحق ہوچکے ہیں ۔

مزید خبریں :