04 ستمبر ، 2015
لاہور.......پنجاب میں مضر صحت گوشت کا کاروبار کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاون جاری ہے۔لاہور میں محکمہ لائیو اسٹاک کی ٹیم نے گرین ٹاؤن میں کارروائی کرتے ہوئے 3 من مضر صحت گوشت برآمد کرکے دو افراد کو گرفتار کرلیا ۔محکمہ لائیو اسٹاک کی ٹیم نے گرین ٹاؤن کے علاقے میں قائم غیر قانونی قائم ذبح خانہ میں چھاپہ مارا جہاں بیمار جانور کو ذبح کرکے اس کا گوشت تیار کیا جارہا تھا ۔ ٹیم نے موقع پر موجود دو افراد کو گرفتار کرلیا جن کے خلاف مقامی تھانہ میں مقدمہ درج کرادیا گیا ہے ۔لاہور میٹ انسپکشن ٹیم کے انچارج کاشف جلیل کا کہنا ہے کہ مذبحہ میں بیمار جانور لانے والے قصابوں کی گرفتاری کےلیے چھاپے مارے جارہے ہیں ۔