پاکستان
04 ستمبر ، 2015

اسلام آباد : بارہ کہو میں سرچ آپریشن، 121افراد زیر حراست

اسلام آباد : بارہ کہو میں سرچ آپریشن، 121افراد زیر حراست

اسلام آباد .......اسلام آباد کے علاقے بارہ کہو میں سرچ آپریشن کےنتیجے میں ایک اشتہاری سمیت 121 افراد کو حراست میں لے کر اسلحہ برآمد کرلیا گیا۔بارہ کہو میں پولیس ، حساس اداروں اور رینجرز کے اہلکاروں نے جرائم پیشہ اور ریاست مخالف عناصر کے خلاف مشترکہ آپریشن کیا جس کے دوران علاقے کی ناکابندی کردی گئی۔پولیس کے مطابق سرچ آپریشن کے نتیجے میں ایک اشتہاری ملزم سمیت 121 افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔ملزمان سے بڑی مقدار میں اسلحہ بھی برآمد کیاگیا ہے ۔

مزید خبریں :