04 ستمبر ، 2015
کراچی....سندھ رینجرز نے بدین میں کارروائی کرتے ہوئے 3ٹارگٹ کلرز کو گرفتار کرلیا۔ ملزمان کا تعلق گینگ وار کراچی سے ہے۔پولیس کے مطابق کراچی رینجرز نےخفیہ اطلاع پر بدین کےگاؤں حاجی لاشاری میں چھاپا مارا، کارروائی کے دوران کراچی میں ٹارگٹ کلنگ میں ملوث 3 ملزمان کو گرفتار کیا گیا جن کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے ۔ گرفتار ملزمان میں غلام مصطفی ، عبدالرحمان اور خالد لاشاری شامل ہیں جن کا تعلق کراچی کے گینگ وار سے ہے،پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان کو کراچی منتقل کردیا گیا ہے۔