04 ستمبر ، 2015
اسلام آباد.........وزیر اعظم نواز شریف سے وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان نے ملاقات کی ہے، ملاقات میں چودھری نثار علی خان نے وزیر اعظم کو دورہ برطانیہ کی رپورٹ پیش کی اوربرطانوی حکام سے مختلف امور پر ہونے والی گفتگو کے متعلق آگاہ کیا۔ وزیر داخلہ نے عمران فاروق قتل،منی لانڈرنگ کیس میں اب تک کی پیش رفت پر وزیر اعظم کو اعتماد میںلیا۔وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان نے پاک برطانیہ انسداد دہشت گردی کی کوششوں پر بھی وزیر اعظم کو آگاہ کیا۔ ملاقات میں ملک کی سلامتی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔