04 ستمبر ، 2015
لاہور.....وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف لندن کے نجی دورے کے بعدلاہور واپس پہنچ گئے۔توانائی بحران کے حوالے سے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے ان کا کہنا ہے کہ 2017 تک متعدد منصوبوں سے بجلی کی پیداوار شروع ہوجائے گی۔لندن سے وطن واپس پہنچتے ہی وزیراعلیٰ شہباز شریف نے ایک اجلاس میں توانائی منصوبوں پر پیش رفت کا جائزہ لیا۔اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ توانائی منصوبوں کی جلد تکمیل کیلئے ہرممکن وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔پنجاب میں گیس سے 3600 میگاواٹ بجلی پیدا کرنے کی منصوبہ بندی کر لی گئی ہے۔شہباز شریف کا کہنا تھا کہ بجلی کی پیداوار میں اضافے کے لیے روایتی اور متبادل ذرائع پر توجہ دی جا رہی ہے۔