04 ستمبر ، 2015
اسلام آباد........وزیراعظم نواز شریف سے آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی ملاقات ہوئی جس میں داخلی سلامتی کی صورتحال اور پاک چین اقتصادی راہداری کے منصوبوں کی سیکیورٹی پر گفتگو کی گئی۔ملاقات میں آپریشن ضرب عضب اور دیگر امور پربات چیت بھی کی گئی ۔