پاکستان
04 ستمبر ، 2015

سندھ کے حکمرانوں نے عوام کو غلام بنادیا،عمران خان

سندھ کے حکمرانوں نے عوام کو غلام بنادیا،عمران خان

میر پور ماتھیلو.........پاکستان تحریک انصاف کےچیئرمین عمران خان نےکہا ہے کہ سندھ کے حکمرانوں نے عوام کو غلام بنادیا۔ عام سندھی کےپاس حقوق ہی نہیں ہیں، کراچی کو سندھ سے الگ نہیں کیاجاسکتا۔عمران خان میرپور ماتھیلومیں سابق وزیرمملکت خالد خان لوند کی رہائش گاہ پرمیڈیاسےگفتگو کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ الطاف حسین اور آصف زرداری نے سندھ میں لوگوں کو تقسیم کیا، نورا کشتی ہوتی رہی اور عوام غلام بن کر رہ گئے۔ مسائل نئے صوبے سے نہیں لوگوں کو ان کے حقوق دینے سے حل ہونگے۔عمران خان نے کہا کہ لوگوں کے اندر تبدیلی کی خواہش ہے، جو کام سیاستدانوں کو کرنا چاہیے تھا وہ رینجرز کر ر ہی ہے اور عوام ان سے خوش ہیں۔چیئرمین پاکستان تحریک انصاف نے کہا کہ وہ سندھ کے ہر علاقے کا دورہ کریں گے۔سندھ کے لوگ تبدیلی کیلیے ترس رہے ہیں، اب انقلاب کو کوئی نہیں روک سکتا۔

مزید خبریں :