پاکستان
04 ستمبر ، 2015

کراچی:ٹریفک قواعد کی خلاف ورزی پر اسکول وینز کیخلاف کارروائی

کراچی:ٹریفک قواعد کی خلاف ورزی پر اسکول وینز کیخلاف کارروائی

کراچی.....ٹریفک پولیس کراچی نے قواعد وضوابط کی خلاف ورزی کرنے والی اسکول وینز کے خلاف کارروائی کا آغاز کردیا ہے اور کارروائی کے دوران 7اسکول وینز کو تحویل میں لے لیا گیا ہے۔ٹریفک پولیس نے قواعد وضوابط کی خلاف ورزی کرنے والی اسکول وینز کے خلاف کارروائی کا آغاز کردیا ہے، جن میں غیر معیاری سلنڈر رکھنے، بچوں کو سیٹ بائی سیٹ نہ بٹھانے، اسکول کا بورڈ نہ لگانے اور گاڑی میں ہیلپر نہ ہونے پر کارروائی کی جارہی ہے ۔ اِن احکامات کی خلاف ورزی کرنے والی 7اسکول وینز کو پولیس نے تحویل میں لے کر ڈرائیوروں کو گرفتار کرلیا ہے۔اسکول وینز کے خلاف کارروائی کے لیے شہر میں 10 ٹیمیں کام کررہی ہیں ، قواعد وضوابط کی خلاف ورزی کرنے والوں پرجرمانے بھی عائد کیے جائیں گے ۔

مزید خبریں :