پاکستان
04 ستمبر ، 2015

سندھ ہائی کورٹ میں ڈاکٹرعاصم کی گرفتاری کو چیلنج کردیا گیا

سندھ ہائی کورٹ میں ڈاکٹرعاصم کی گرفتاری کو چیلنج کردیا گیا

کراچی......... سندھ ہائی کورٹ میں ڈاکٹرعاصم کی گرفتاری کو چیلنج کردیا گیا، عدالت نے وفاقی،صوبائی حکومت،رینجرز ودیگرکو 15 ستمبرکیلئے نوٹس جاری کردیئے۔ درخواست گزار نے موقف اپنایا کہ جس قانون کے تحت ڈاکٹرعاصم کو نظر بند کیا گیا ہے،وہ غیرآئینی ہے، ڈاکٹرعاصم کی گرفتاری کو ان کی اہلیہ زرین حسین نے چیلنج کیا۔

مزید خبریں :