پاکستان
04 ستمبر ، 2015

اپیکس کمیٹی کا اہم اجلاس 10ستمبر کو طلب

 اپیکس کمیٹی کا اہم اجلاس 10ستمبر کو طلب

اسلام آباد........وزیراعظم نواز شریف نے نیشنل ایکشن پلان پرعمل درآمد کاجائزہ لینے کے لئے اپیکس کمیٹی کا اہم اجلاس جمعرات 10ستمبر کو طلب کرلیاہے۔ وزیراعظم ہاؤس میں ہونے والے اجلاس میں آرمی چیف جنرل راحیل شریف، صوبائی وزرائے اعلیٰ، سینئر عسکری وسول حکام شریک ہوں گے۔ ذرائع کا کہناہے کہ اجلاس میں انسداد دہشت گردی کے نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد تیز کرنے کے امور پر غورہوگا، اپیکس کمیٹی کے اجلاس میں سول بیوروکریسی اور عسکری حکام نیشنل ایکشن پلان پر بریفنگ دینگے، اجلاس میں آئندہ کے لائحہ عمل کی منظوری بھی دی جائےگی۔

مزید خبریں :