پاکستان
04 ستمبر ، 2015

لاہور: گارمنٹ فیکٹری کی چھت گرنے سے 3 ورکرز ہلاک، 15 زخمی

لاہور: گارمنٹ فیکٹری کی چھت گرنے سے 3 ورکرز ہلاک، 15 زخمی

لاہور.......لاہور کے علاقے کاہنہ میں گارمنٹ فیکٹری کی چھت گرنے سے تین ورکرز جاں بحق اور 15 زخمی ہوگئے ۔ پولیس نے غیر قانونی طور پرتیسری منزل تعمیر کرنے پر فیکٹری انتظامیہ کو گرفتار کرلیاہے ۔ لاہور کے علاقے کاہنہ میں گارمنٹ فیکٹری کی چھت اچانک گر گئی اور 30 سے زائد ورکرز ملبے تلے دب گئے۔ فیکٹری کے ملازمین نے اپنی مدد آپ کے تحت اپنے کئی ساتھیوں کو ملبے سے نکالا ۔ ریسکیوٹیمیں بھی موقع پر پہنچ گئیں اور امدادی سرگرمیاں شروع کردیں ۔ تاہم اس دوران تین ورکرز محمد بوٹا ،طارق اور محمد علی جاں بحق ہوگئے ۔ زخمیوں کی تعداد 15 ہے جنہیں فوری طور پر جنرل اسپتال پہنچایا گیا ۔ ٹائون انتظامیہ کا کہنا ہے کہ فیکٹری کی تیسری منزل غیر قانونی طور پر تعمیر کی گئی تھی جس پر فیکٹری منیجر اور دیگر ذمے داروں کو حراست میں لےلیاگیا ہے، وزیر اعلیٰ پنجاب نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے رپورٹ طلب کرلی ہے۔

مزید خبریں :