پاکستان
04 ستمبر ، 2015

ایم کیو ایم میں کوئی عسکری ونگ نہیں، ڈاکٹر فاروق ستار

ایم کیو ایم میں کوئی عسکری ونگ نہیں، ڈاکٹر فاروق ستار

کراچی........ایم کیو ایم کے رہنما فاروق ستار نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم میں کوئی عسکری ونگ نہیں، گرفتار کارکنوں کی اکثریت بے گناہ ہے، بلدیاتی الیکشن ہونے والے ہیں لیکن ایم کیو ایم پر غیر اعلانیہ پابندی ہے، وزیراعظم سیاسی سرگرمیاں بحال کرائیں، ایم کیو ایم کی رابطہ کمیٹی اور مستعفی ارکان اسمبلی نے کارکنوں کی گرفتاریوں کیخلاف پریس کانفرنس کی۔ ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا کہ ایم کیو ایم میں کوئی عسکریت ونگ نہیں، گرفتار کئے گئے کارکنوں کی اکثریت بے گناہ ہے۔ انہوں نے شکایت کی کہ کارکنوں کو گرفتار تو کیا جاتا ہے مگر بتایا نہیں جاتا، جو قانون اور انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔ فاروق ستار کا کہنا تھا کہ بلدیاتی الیکشن ہونے والے ہیں مگر ایم کیو ایم پر غیر اعلانیہ اور غیرآئینی پابندی عائد ہے،، ہم بنیادی حقوق کی بات کرتے ہیں، اس کے علاوہ کوئی بات کی ہو تو جو چور کی سزا، وہ ہماری۔ انہوں نے وزیراعظم سمیت مقتدر حلقوں سے مطالبہ کیا کہ ایم کیو ایم کے مینڈیٹ کا احترام کیا جائے۔ استعفوں سے متعلق فاروق ستار کا کہنا تھا کہ وہ اسمبلیوں اور مذاکراتی عمل سے احتجاجاً باہر آئے۔ انہوں نے وزیراعظم سے مطالبہ کیا کہ وہ ایم کیو ایم کی سیاسی سرگرمیاں بحال کرائیںاور الطاف حسین کے خطاب پر عائد پابند ختم کرائیں۔

مزید خبریں :