پاکستان
04 ستمبر ، 2015

خواتین ہوشیار! میک اَپ کے سامان میں گدھے کی کھال کی ملاوٹ

خواتین ہوشیار! میک اَپ کے سامان میں گدھے کی کھال کی ملاوٹ

لاہور........خواتین ہوشیارہوجائیں ،میک اپ کے سامان میں گدھے کی کھال ملائی جارہی ہے۔ گدھے کی کھال کا رنگ تو سرمئی ہوتا ہے لیکن گورا کرنے والی کریموں میں خوب استعمال ہورہا ہے۔ کہیں میک اپ کرکے چاند کی طرح نظر آنے والا چہرہ،کچھ عرصے بعد نظر نہ آنے لگے اماوس کے چاند کی طرح،سجنے سنورنے سے پہلے یہ تسلی کرلیں کہ میک اپ کے سامان میں کہیں کسی گدھی کے سجنا یعنی مسٹر گدھے کی کھال کی ملاوٹ تو نہیں، کیوں کہ حلال گوشت کے بعد اب خوبصورت بنانے والی کریموں میں بدصورت جانور کی کھال کی ملاوٹ کا انکشاف ہوا ہے۔ پنجاب اسمبلی میں گدھے کی کھال سے کاسمیٹکس تیار کرنے والوں کے خلاف قرار داد جمع کرائی گئی ہے۔ تحریک انصاف کی ناہید نعیم نےقرارداد میں کاسمیٹکس کریموں میں گدھے کی کھال کے استعمال پر فوری پابندی لگانے کا مطالبہ کیا ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ گدھے کی کھال استعمال کرنے والی فیکٹریاں بند کرکے ان کے خلاف کارروائی کی جائے۔

مزید خبریں :