04 ستمبر ، 2015
اسلام آباد........ چھ ستمبر کی صبح نو بجکر انتیس منٹ پر پوری قوم ایک منٹ کی خاموشی اختیار کرے گی، ایک منٹ کی خاموشی سے یہ پیغام دینا ہے کہ پوری قوم متحد ہے، ٹھیک ایک منٹ بعد ساڑھے نو بجے نشریاتی اداروں پر قومی ترانہ نشر کیا جائے گا، شہداء کی یاد میں دعائیہ تقریبات منعقد کی جائیں گی، یہ فیصلے وزیردفاع کی زیرصدارت جنگ ستمبرکی یاد میں تقریبات سے متعلق اجلاس میں کیے گئے۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ شہدائے ستمبر کوخراج عقیدت پیش کرنے کے لیے چھ ستمبر کی صبح پوری قوم ایک منٹ کی خاموشی اختیار کرے گی، نو بج کر انتیس منٹ پر اختیار کی جانے والی اس خاموشی کا مقصد دنیا کو یہ پیغام دینا ہے کہ پوری قوم متحد ہے، اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ چھ ستمبر کی صبح ساڑھے نو بجے تمام نشریاتی اداروں پر قومی ترانہ پیش کیا جائے گا، جبکہ شہداء کی یاد میں دعائیہ تقریبات منعقد کی جائیں گی۔