پاکستان
04 ستمبر ، 2015

عمران کی نیوز کانفرنس الٹا چور کوتوال کو ڈانٹے کے مترادف ہے، اعجاز درانی

عمران کی نیوز کانفرنس الٹا چور کوتوال کو ڈانٹے کے مترادف ہے، اعجاز درانی

کراچی........بلاول ہاؤس کے ترجمان نے عمران خان کی نیوزکانفرنس پر بیان جاری کیا ہے۔ اعجاز درانی نے کہا ہے کہ عمران خان کی نیوز کانفرنس الٹا چور کوتوال کو ڈانٹے کے مترادف ہے، عمران کےسیاسی مرشد پرویز مشرف ہی نے گولڈ اسمتھ کی ہدایت پر سندھ کو صدارتی ریفرنڈم کے ذریعے نسل اور فرقوں میں تقسیم کیا، عمران خان نے سندھ کے لوگوں کو غلام قرار دے کر ضیاالحق اور مولوی مشتاق کو بھی پیچھے چھوڑدیا، پاکستان اور سندھ کی سرزمین کے لوگ نہیں، عمران خان دنیا کے سب سے بڑے کرپٹ انگریز ہیں، عمران خان بھٹو اور بی بی شہید کا نام استعمال کرنے سے پہلے ان کی قبروں پر حاضری دے کر اللہ سے گناہوں کی معافی مانگیں۔

مزید خبریں :