04 ستمبر ، 2015
ٹھٹھہ........رینجرزکی خصوصی ٹیم مکلی پہنچ گئی جہاں ملزم بشیربروہی سے ٹیم نے پوچھ گچھ کی ہے۔ بشیر بروہی کوگزشتہ روز قاسم آباد سے گرفتار کیا گیا تھا، بشیر بروہی کو آج رات کراچی منتقل کیے جانے کا امکان ہے۔ ملزم بشیربروہی پرسابق ڈی آئی جی کے بھتیجےکواغوا کرنےکاالزام ہے، بشیر بروہی سندھ کے صوبائی وزیرشرجیل میمن کاذاتی ملازم ہے۔