07 ستمبر ، 2015
کراچی..... کمشنر کراچی شعیب صدیقی نے زائد قیمت پردودھ بیچنےوالوں کیخلاف ایکشن کااعلان کیا ہے۔ جیو نیوز سے خصوصی گفتگو میں کمشنر کراچی نے دودھ والوں کووارننگ دیتے ہوئے کہا کہ دودھ کی قیمت میں اضافہ قبول نہیں کیا جائے گا،زائد قیمت پردودھ بیچنےپردکانیں سیل،قید و جرمانے کی سزا اوربھینسیں بھی ضبط کی جاسکتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ انجکشن کابہانہ بناکراتنی قیمت نہیں بڑھائی جاسکتی،مضرصحت انجکشن پرپابندی ہےتودودھ والےاچھاانجکشن تلاش کریں۔واضح رہے کہ دودھ والوں نے کراچی سمیت سندھ میں فی لیٹر دودھ کی قیمت میں دس روپے کا اضافہ کردیا۔ صدر ڈیری فارمز ایسوسی ایشن کے مطابق دودھ بڑھانے والے انجکشن کی قیمت میں تین گنا سے زائد اضافے کےباعث دودھ میں قیمتوں میں اضافہ کیاجارہاہے۔