18 مئی ، 2012
اسلام آباد … وزارت خزانہ نے پیپکو کیلئے 3 ارب روپے جاری کردیئے، حکام کے مطابق یہ رقم بجلی کی سبسڈی کی مد میں جاری کی گئی ہے۔ وزارت خزانہ حکام نے بتایا ہے کہ بجلی کی سبسڈی کی مد میں پیپکو کو 3 ارب روپے جاری کردیئے گئے ہیں۔ حکام کے مطابق بجلی کی سبسڈی کی مد میں 119 ارب روپے مختص کئے گئے تھے جبکہ اب تک اس مد میں 122 ارب روپے جاری کئے جاچکے ہیں۔ وزارت خزانہ حکام کا کہنا ہے کہ صدر آصف علی زرداری کی ہدایت پر پیپکو کو یہ رقم خصوصی طور پر جاری کی گئی ہے۔