09 ستمبر ، 2015
لندن..........برطانیہ میں51 افراد نے ایک ہی وین میں بیٹھ کر عالمی ریکارڈ قائم کر دیا۔ یہ کارنامہ برطانوی کاؤنٹی ووسٹر شائر میں منعقد کیے جانے والے وین فیسٹیول کے دوران کیا گیا۔
مرد ،خواتین اور نوجوانوں پر مشتمل 51افراد انتہائی پھرتی کا مظاہرہ کر تے ہوئے چند ہی منٹوں میں1974ماڈل کی ایک وین کے اندر سما گئے۔ اس ریکارڈ اور فیسٹیول سے حاصل ہونے والی تمام آمدنی کینسر کے شکار بچوں کیلئے وقف کردی گئی ہے۔