10 ستمبر ، 2015
جونیاؤ.........امریکی صدر بارک اوباما گذشتہ دنوں الاسکا کے دورے پر گئے۔ جہاں ریاست میں ماحولیاتی تبدیلی کا جائزہ لینے کے علاوہ انھوں نے ’رننگ وائلڈ‘ نامی ایک ایڈونچر پروگرام میں بھی حصہ لیا۔ انہوں نے جہاں قدرتی مناظر کا لطف اٹھایا وہیں بھوک لگی تو ریچھ کا بچا ہوا کھانا بھی نہ چھوڑا۔
وہ ایسے کے پروگرام کے میزبان نے کھانے کے وقت دریا کے پاس سے ریچھ کی آدھی کھائی ہوئی سالمن مچھلی صدر اوباما کو بھون کر کھانے کے لیے پیش کر دی، جسے صدر اوباما نے مال مفت دل بے رحم سمجھ کے چٹ کر لیا۔ وہ اپنے اس ایڈونچر سے بہت خوش ہیں اور ان دنوں کو اپنی صدارت کے بہترین دنوں میں سے قرار دیتے ہیں۔