دلچسپ و عجیب
10 ستمبر ، 2015

آگ کے شعلے نگلنے کا کرتب نوجوانوں کو مہنگا ہی پڑ گیا

آگ کے شعلے نگلنے کا کرتب نوجوانوں کو مہنگا ہی پڑ گیا

ماسکو........خطروں کے کھلاڑی خطرات کا سامنا کرنے سے گھبراتے نہیں اور اپنے شوق کو پورا کر نے کے لیے کچھ بھی کرنے کو تیار ہو جاتے ہیں۔ روس میں ایسے ہی منچلے نوجوانوں نے اسٹریٹ شو پیش کرتے ہوئے سلگتے آگ کے شعلے نگلنے کا کرتب پیش کرنا شروع کیا تو نتیجہ کچھ اتنا خوفناک ثابت ہوا کہ ایک کرتب باز کو کرتب دکھانا مہنگا پڑ گیا۔

اس نوجوان نے جیسے ہی آگ میں لِپٹے ہاتھوں سے آگ منہ میں ڈال رہا تھا تو اچانک شعلہ بھڑکا اور نوجوان کی شرٹ میں آگ لگ گئی۔ شو کی انتظامیہ فوراً اس اسٹنٹ مین کی مدد کو پہنچی اور آگ بجھانے میں ناکام ہو کر شرٹ اُتار کر پھینکی تو اس طرح نوجوان کی جان بخشی ہوئی۔ کسی نے ٹھیک ہی کہا ہے کہ کبھی کبھی لینے کے دینے بھی پڑ جاتے ہیں۔

مزید خبریں :