دلچسپ و عجیب
11 ستمبر ، 2015

لندن: کچھوؤں کا یوسین بولٹ آیا اور چھاگیا، ورلڈ ریکارڈ میں جگہ بنالی

لندن: کچھوؤں کا یوسین بولٹ آیا اور چھاگیا، ورلڈ ریکارڈ میں جگہ بنالی

لندن.........یوں تو کچھوا اپنی سست رفتاری کی وجہ سے جانا جاتا ہے اور اس کی کاہلی کی تو مثالیں دی جاتی ہے۔ لیکن یہاں تو الٹی ہی گنگا بہہ رہی ہے۔ جی ہاں برطانیہ کے ایڈونچر تھیم پارک میں رہنے والا یہ کچھوا اپنی فطرت کے برعکس تیز دوڑنے کی صلاحیت رکھتا ہے اور یہی وجہ ہے کہ اس نے دنیا کے تیز ترین کچھوے کا اعزاز اپنے نام کرلیا ہے۔

برٹی نامی اس کچھوے نے 18فٹ کا فاصلہ صرف 20سیکنڈ میں طے کرکے یہ ریکارڈ اپنے نام کیا اور اپنے آپ کو دنیا کا تیز ترین کچھوا ثابت کیا ہے۔ امید کی جاسکتی ہے کہ کچھوے کے اس انوکھے ریکارڈ کے بعد دنیا اب اس کی کاہلی اور سستی کی مثالیں دینے سے گریز کرے گی۔

واضح رہے کہ اس سے قبل یہ ریکارڈ چارلی نامی کچھوے کے پاس تھا جس نے 37سال قبل 18فٹ کا فاصلہ 6منٹ میں طے کیا تھا۔

مزید خبریں :