11 ستمبر ، 2015
نیویارک......قربانی کے وقت اکثر ایسے مناظر دیکھنے کو ملتے ہیں کہ جانور چھری پھرنے کے بعد کچھ دیر زندہ رہا۔ مگر امریکہ میں ایک ایسا مرغا بھی گزرا ہے،جو سر کٹنے کے بعد 18 ماہ زندہ رہا۔
کل مائیک کوستر سال قبل جب اس کے مالک نے اسے کاٹنے کے لئے سر پر چھرے کی ضرب لگائی،تو کچھ دیر بعد حیرت انگیز طور پر مرغے کو زندہ پایا جو سر کے بنا کھڑا تھا۔یہ خبر جنگل کی آگ کی طرح پھیل گئی۔سائنسدانوں کا کہنا تھا کہ صرب سے مرغے کا دماغ کا اسی فیصد حصہ اور رگ محفوظ رہی ہے جو اس کے بچ جانے کی وجہ ہے۔
مائیک کو ایک ڈراپر کے ذریعے خوراک کی نالی میں پانی اور دودھ ڈالا جاتا تھا۔18 ماہ بعد ایک روز یہ سرکٹا مرغا،ممکنہ طور پر سانس کی نالی میں کچھ پھنس جانے سے ہلاک ہوگیا۔