کھیل
11 ستمبر ، 2015

آسڑیلوی کرکٹ ٹیم کے نائب کپتان ڈیوڈ وارنر دورہ بنگلہ دیش سے باہر

 آسڑیلوی کرکٹ ٹیم کے نائب کپتان ڈیوڈ وارنر دورہ بنگلہ دیش سے باہر

سڈنی........ آسڑیلوی کرکٹ ٹیم کے نائب کپتان ڈیوڈ وارنر دورہ بنگلہ دیش سے باہر ہو گئے ۔ وارنر کا انگلینڈ کے خلاف دوسرے ایک روزہ میچ میں انگوٹھا فریکچر ہو گیا تھا ۔

آسٹریلوی کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ وارنر کا دورہ بنگلہ دیش کے لئے دستیاب نا ہونا افسوسناک ہے لیکن ان صحت کو دیکھتے ہوئے یہ فیصلہ نا گزیر تھا۔

وارنر انگلینڈ کے خلاف ایک روزہ سیریز کے دوسرے میچ میں انگلش فاسٹ باؤلر سٹیون فن کی جانب سے پھینکی گئی گیند ہاتھ پر لگنے سے انجرڈ ہو گئے تھے اور ایکسرے کرانے کے بعد پتا چلا تھا کہ ان کی انگلی کی ہڈی کریک ہو گئی ہے۔ ڈاکٹر نے ڈیوڈ وارنر کو 6 ہفتے آرام کرنے کی ہدایت دی تھی۔

مزید خبریں :