19 مئی ، 2012
میلبرن…این جی ٹی…آسٹریلیا میں ایک شخص نے نصف میراتھن مکمل کر نے کیلئے ایک نیا انداز اپنایا اور فضا کی بلندی میں اڑتے دیوہیکل ہاٹ ائیر بیلون کے اندر دوڑ لگائی۔Rob Ginnivan نامی اس شخص نے ہاٹ ائیر بیلون کے اندر دوڑنے کو ممکن بنانے کیلئے ایک ایکسر سائز مشین نصب کی جس پر کھڑے ہوکرمسلسل بھاگتے ہوئے 13میل کا فاصلہ طے کیا ۔آسمان کی بلندی میں میراتھن کے انعقاد کا مقصد فلاحی کاموں کیلئے1لاکھ آسٹریلین ڈالر کی امدادی رقم جمع کرنا تھا جس کیلئے یہ شخص آسمان کے علاوہ زمین اور پانی پر بھی منفرد انداز میں میراتھن مکمل کر ے گا۔