19 مئی ، 2012
نیویارک…این جی ٹی…ہر حیوانیا ت کا ریسرچ کے سلسلے میں خطرناک جا نوروں سے واسطہ پڑتا ہی رہتا ہے اور وہ بلا خوف جنگلوں میں گھومتے پھرتے نظرآتے ہیں لیکن اگر جانور بھوکا اور نا راض ہو تو تحقیق مہنگی بھی پڑسکتی ہے۔امریکی ریاست North Carolina میں بھی کچھ ایسا ہی واقعہ پیش آیا جہاں ایک سائنسدان نے ریسرچ کے سلسلے میں درختوں کے درمیان لیٹے 250 پونڈ وزنی مگرمچھ کو ہلانے کی کو شش کی تو جواب میں اس نے اُن پرحملہ کر دیا۔اس حملے کے دوران سائنسدان کا بازو زخمی بھی ہو گیا لیکن یہ اپنے آپ کو بچانے کیلئے اس حالت میں بھی مگرمچھ سے لڑتا رہا اور خوش قسمتی سے اس کے چنگل سے نکلنے میں کامیاب ہو گیا۔