19 مئی ، 2012
نیویارک…این جی ٹی…عمر میں کیا رکھا ہے دل جوان ہونا چاہیے کیونکہ جواں دل ہونے کے لیے عمرکی کوئی حد نہیں اورایسے ہی مثال ہیں امریکہ کی ایک دادی اماں۔امریکی ریاست ورجینیا کے ایک قصبے سے تعلق رکھنے والی 75سالہ دادی اماںGeraldine Beasley زندگی کو اس عمر میں بھی کھل کر جینے کی پر یقین کرکھتی ہیں جس کی مثال انہوں نے اپنی سالگرہ کے موقع پر پیش کی۔گرالڈائن نے اپنی75ویں سالگرہ امریکی ریاست نارتھ کیرولینا کے شارولیٹ موٹراسپیڈ وے پر150میل فی گھنٹہ کی رفتار سے ریسنگ کار دوڑاتے ہوئے منائی۔