14 ستمبر ، 2015
ہالی وڈ......ہالی وڈ کے سپراسٹار جانی ڈیپ کی حقیقی کہانی پر مبنی نئی کرائم ڈرامہ فلم "بلیک ماس "کا ٹریلرریلیز کردیا گیا ہے۔ہدایتکاراسکاٹ کی اس سنسنی خیز فلم کی کہانی بوسٹن کے ایک ایسے گینگسٹر کی حقیقی زندگی کی عکاسی کر رہی ہے جو نہ صرف سینیٹر کا بھائی ہوتا ہے بلکہ خطرناک جرائم میں بھی ملوث ہوتا ہے اور اپنے دشمنوں کے خاتمے کیلئے ایف بی آئی کا مخبر بن جاتا ہے۔
امریکی رائٹر کے ناول سے ماخوذ اس سسپنس کرائم فلم کو برائن اولیور اورجان لیشرنے مشترکہ طور پر پرو ڈیوس کیا ہے جس میں مرکزی کردارپائریٹس آف دی کیریبیئن کے کیپٹن جیک اسپیرو کے کردار سے عالمی شہرت حاصل کرنیوالے جانی ڈیپ نبھا رہے ہیں جن علاوہ فلم کی دیگر کاسٹ میں ڈیکوٹا جانسن، جوئیل اجرٹن، کیون بیکن ، بینیڈکٹ کمبر بیچ اورسینا مِلرادا کر رہے ہیں۔
63ملین ڈالر لاگت سے مکمل ہونیوالی ایکشن اورڈرامے سے بھرپور اس فلم کو وارنر بروس پکچرزکے تحت رواں سال18ستمبر کو سنیما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کر دیاجائیگا۔