27 جنوری ، 2012
لاہور… وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف کا کہنا ہے کہ منصور اعجاز لاہور آئیں انہیں سیکیورٹی فراہم کی جائے گی۔ جیونیوز کے نمائندے امین حفیظ کو انٹرویو دیتے ہوئے وزیراعلی پنجاب نے کہا کہ قوم جاننا چاہتی ہے کہ میمو گیٹ کے اصل حقائق اور پس پردہ کھلاڑی کون ہیں جنہوں نے پاکستان کی سالمیت اور وقار کو داو پر لگایا۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ وہ ائیر پورٹ کی حدود میں منصور اعجاز کی سیکورٹی کے لئے پنجاب پولیس کی تعیناتی کے لئے پہلے وفاقی حکومت سے کہیں گئے اجازت نہ ملی تو اس مقصد کے لئے سپریم کورٹ بھی چلے جائیں گے۔